پنجاب یونیورسٹی کے آئی ۔سی۔ایس ڈپاٹمنٹ نے میڈیا اور سیاست کا کورس مکمل لیا

نویداقبال چودری:
میں نے میڈیا اور سیاست کا کورس ایم ۔اے ابلاغیاتی مطالعہ (صبح اور دوپہر کے بیج) کو موسم سرما ۲۰۱۷ سے ۱۸ کے سمیسٹر میں انسٹیٹوٹ آف کمیونیکیشن، پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پڑھایا۔
صبح اور دوپہر کے بیجوں کی طلب علموں کی کل تعداد ۱۳۰ تھی ۔ اس کورس کا آغاز اکتوبر ۲۰۱۷ کو ہوا اور مارچ ۲۰۱۸ کو اسے مکمل کر لیا گیا۔ اس کو رس کے نصاب کو دو اہم حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جو کہ یہ ہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ اور انتخابی رپورٹنگ۔
مڈ ٹرم امتحان تک طلباء کو سیاسی ، انتخابی اور آئینِ پاکستان کی تاریخ کے بارے میں پڑھایا گیا ۔ طلباء کا پاکستان میں جمہوریت اور آمریت کے ادوار کا تنقیدی جائزہ لینے کے لیے اسائنمینٹس دی گئیں۔ جبکہ تنقیدی حوالے سے کلاس میں بحث و مباحثہ کا اہتمام کیا گیا

بعدازاں مڈ ٹرم امتحان میں طلبا ء کو پاکستان میں جمہوریت کی منتقلی اور مضبوطی کے عمل میں انتخابی رپورٹنگ اور میڈیا کے کردار کے بارے میں بتایا گیا ۔پھر انھیں مختلف اسائنمینٹس دی گئیں جو انتخابی رپورٹنگ، نگرانی اور تشخیص کے بارے میں تھیں ۔
اس کورس کا مقصد طالب علموں کو سیاسی تاریخ اور پاکستان کے انتخابی نظام کے ساتھ واقف کروانا اور ساتھ ہی انتخابات میں رپورٹنگ میں مہارت حاصل کروانا ہے۔ جیسا کہ کورس طرزعمل کو پیش نظر رکھتے ہوئے طلبا ء کو و مباحثہ کے سیشن اور کلاس روم میں نصاب کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ مصروف رکھا گیا ہے ۔طالب علموں کو ہینڈآؤٹ ،تحقیقی مسودات ، کتابیں اور اہم ویب سائٹ جو انتخابی رپورٹنگ کے متعلق فراہم کی گئیں ہیں۔یہ کورس بہت دلچسپ اور حوصلہ افزا ہے ، میں اس کلاس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

مندرجہ ذیل نصاب ، مطالعہ کی منصوبہ بندی اور امتحان کے طریقہ کار کا جائزہ۔

کورس کا تعارف:
یہ کورس میڈیا اور سیاست کے درمیان تعلقات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔یہ جمہوریت کے عمل کارکردگی اور ریاست کے سیاسی معاملات کے عمل میں میڈیا کے کردار پر بحث کرنے پرزور دیتا ہے۔ جبکہ طلباء کو سیاسی تاریخ اور پاکستان کے مسائل سے آگاہ کرنے پر اصرار کرتا ہے اور انھیں صحافی کے طور پر انتخابی عمل مسائل اور تنازعات کے بارے میں تربیت دینے کا مقصد رکھتا ہے۔

کورس کے مقاصد:
طلباء کو سیاسی ڈھانچے ، ریاستی اداروں ، تاریخ اور معاشی مسائل کے ساتھ واقف کروانا۔
پاکستان میں جمہوریت کے عمل ، رکاوٹیں اور کار گردگی پر بحث کرنے کے لیے۔
یہ معلوم کرنے کے لیے کہ بین الاقوامی سیاسی صورتحال پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں کو کیسے متاثر کرتی ہے۔
انتخابی معاملات ،عمل،نتائج کی شفافیت اور پاکستان کی حکومتی قیامِ عمل کے لیئے طلباء کو ترتیب دینے کے لیے۔

تدریسی نتائج:
اس کورس کی تکمیل پر طلباء اہل ہو جائیں گے۔
دنیا بھر کے مختلف سیاسی نظام اور ان نظاموں کے درمیان جمہوریت کی حیثیت کو سمجھنے کے لیے۔
مختلف ریاستی اداروں ، طرزِ جمہورت ، گورنمنٹ کے مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کے مسائل کو سمجھنے کے لیے ۔
انتخابی ڈھانچے، قوانین اور پاکستان کے انتخابی عمل کو سمجھنے اور جانچ کرنے کے لیے ۔
پاکستان میں جمہورت اور اقدار کو مضبوط بنانے ، نگرانی اور تحفظ دینے پر میڈیا کے مختلف کرداروں کو تسلیم کرنے کے لیے۔
ا نتخابات کی رپورٹ کے لیے ، سیاسی مہمات کا احاطہ اور انتخابی تنازات کا تجزیہ۔

نصاب:
سیاست اور اس کے نظام میں میڈیا کا کردار
میڈیا اورجمہورت :زمہ داریاں ، رجحان اور مسائل
پاکستان میں میڈیا اور سیاست۔ تاریخی نقطہ نظر : نظریاتِ پاکستان ، دو قومی نظر یہ ،مقاصد کے حل ،پاکستان کی تخلیق ،پاکستان میں آئینی اصلاحات ، پاکستان میں جمہورت اورقوانین کو مستحکم کرنے میں میڈیا کا کردار
بین الااقومی سیاسی منظر :۱۱/۹ کے بعد ترقی ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاکستانی میڈیا
میڈیا اور حکومت: انتخابی عمل اور نظام،سیاسی جماعتوں کے پس منظر ،انتخابی عمل میں میڈیا کا کردار ، جمہوریت کی منتقلی اور میڈیا
میڈیا اور رائے کی تشکیل : دیہی اور شہری علاقوں میں پرنٹ اور الیکڑونک میڈیا کا کردار ،
سماجی تبدیلی ،سیاسی شعور ،ووٹنگ اور رائے کے ایجنٹ کے طور پر میڈیا
سروے
انتخابی مہمات
انتخابات کی رپورٹنگ
انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل کی حقیقت کی جانچ پڑتال

مطا لعہ کی منصوبہ بندی :
نومبر
پہلا ہفتہ
لیکچر فہرست
دنیا کے بڑے سیاسی نظام
جمہورت : اقسام اور خصوصیات
کلاس کی سرگرمی
سوال و جواب اور بحث
دوسرا ہفتہ
لیکچر فہرست
سیاست میں میڈیا کا کردار
میڈیا اور جمہوریت : کردار اور مسائل
کلاس کی سرگرمی
سروے کی رائے ،سوال و جواب
تیسرا ہفتہ
پاکستان میں میڈیا اور سیاست: جائزہ
بحث
چوتھا ہفتہ
پاکستان کی تاریخی:۱۹۴۷۔۲۰۱۳
سوال و جواب، کلاس پریزنٹیشن

دسمبر
پہلا ہفتہ
جمہورت اور آمریت کے ادوارمیں پاکستان کی تاریخ:سیاست میں فوج کا کردار
بحث، کلاس پریزنٹیشن
دوسرا ہفتہ
پاکستان میں آئینی ترقیات:۱۹۴۷۔۲۰۱۷
بحث، اسائنمنٹ

تیسرا ہفتہ
میڈیا قوانین اور پریس کی آزادی پاکستان میں:سیاست میں اپنا کردار ادا کرنا
سوال و جواب
چوتھا ہفتہ
سردیوں کی چھٹیاں
اسائنمنٹ

جنوری
پہلا ہفتہ
مڈٹرم امتحان
امتحانی پرچہ
دوسرا ہفتہ
پاکستان میں انتخابی نظام اور قوانین
پاکستان کا انتخابی کمیشن
صوبائی اور مقامی نظامِ حکومت
اسائنمنٹ،بحث
تیسرا ہفتہ
پاکستان میں سیاسی جماعتیں اور ان کا طرز ِ سیاست
کلاس پریزنٹیشن
چوتھا ہفتہ
پاکستان میں جمہوریت کے عمل اور منتقلی میں میڈیا کا کردار
اسائنمنٹ

فروری
پہلا ہفتہ
میڈیا اور رائے کی تشکیل : دیہی اور شہری علاقوں میں پرنٹ اور الیکڑونک میڈیا کا کردار ،
سماجی تبدیلی ،سیاسی شعور ،ووٹنگ اور رائے کے ایجنٹ کے طور پر میڈیا
بحث
دوسرا ہفتہ
انتخابی مہم اور میڈیا
پاکستان میں انتخابی مہم میں مختلف میڈیا کی کردار
رائے سروے
تیسرا ہفتہ
انتخابات کی رپورٹنگ
پاکستان میں انتخابات کی رپورٹنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق
اسائنمنٹ
چوتھا ہفتہ
نگرانی اور حقیقت کی جانچ پڑتال کا کردار
بحث

مارچ
پہلا ہفتہ
حکومت کی تشکیل کے عمل کی اطلاع
بحث
دوسرا ہفتہ
فائنل ٹرم امتحان
امتحانی پرچہ، فائنل ٹرم کی اسائنمنٹ